بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا جنات بھی عید مناتے ہیں؟


سوال

کیا جنات بھی عید مناتے ہیں؟

جواب

 قرآنِ مجید میں واضح طور پر بیان  کیا گیا ہے کہ جنات اور انسان  کو اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا کیے ہیں۔ سورۂ ذاریات میں ہے:

"اور میں نے جنّات اور انسانوں کو صرف اسی لیے پیدا کیا کہ وہ میری بندگی اختیار کریں"۔ (سورۃالذاریات:56)

اللہ تعالی نے آپﷺ کو تمام عالم(انس وجن)کے لیے پیغمبر اور رحمت بناکر بھیجا ہے، جیسےسورۂ انبیاء میں ہے:

"اور ہم نے نہیں بھیجا آپ کو مگر رحمت بناکر تمام عالم کے لیے۔" (سورۃ الانبیاء:107)

اسی وجہ سے جنات میں سے مسلمان اور کافر دونوں پائے جاتےہیں، چناں چہ سورۂ جن میں ہے:

"اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور ہم (ہی) میں سے کچھ اس کے سوا (برے) بھی ہیں، ہم مختلف طریقوں پر (چل رہے) تھے۔ اور یہ کہ ہم میں سے (بعض) فرماں بردار بھی ہیں اور ہم میں سے (بعض) ظالم بھی ہیں، پھر جو کوئی فرماں بردار ہوگیا تو ایسے ہی لوگوں نے بھلائی طلب کی۔ اور جو ظالم ہیں تو وہ دوزخ کا ایندھن ہوں گے"۔ (سورۃ الجن:14،15)

بصورتِ مسئولہ  قرآن اور احادیث میں کہیں بھی جنات کے عید منانے کی صراحت نہیں ہے، تاہم چوں کہ آپ ﷺ جیسے انسانوں کےپیغمبر ہیں، اسی طرح جنات کے بھی ہیں، اس اعتبار سے اُن پر بھی شرعی اَحکام بھی لاگو ہوتے ہیں اور جیسے وہ شریعت کے دیگر اَحکام مثلاً نماز، روزے وغیرہ بجالاتے ہیں اسی طرح عید وغیرہ بھی مناتے ہوں گے۔

تفسیرروح المعاني میں ہے: 

"والذي أختاره أنه صلّى الله عليه وسلّم إنما بعث رحمة لكل فرد فرد من العالمين ملائكتهم وإنسهم وجنهم ولا فرق بين المؤمن والكافر من الانس والجن في ذلك.

(سورة الأنبياء، رقم الآية:102، ج:9، ص:100، ط: دارالكتب العلمية)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144110200072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں