بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا جنت میں ہم بستری اور اولاد ہوگی؟


سوال

 کیا جنت میں نکاح ہوگا؟  اور اس کے نتیجے میں ولادت بھی ہوگی ؟ 

جواب

سننِ ترمذی میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"جب مؤمن جنت میں اولاد کی خواہش کرے گا تو اس کی چاہت کے مطابق ایک گھڑی میں بچے کا حمل، وضع حمل اور پھر بچے کی عمر کا کمال حاصل ہوجائے گا۔"

" عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمُؤْمِنُ إِذَا اشْتَهَى الْوَلَدَ فِي الْجَنَّةِ، كَانَ حَمْلُهُ وَوَضْعُهُ وَسِنُّهُ فِي سَاعَةٍ، كَمَا يَشْتَهِي ."

(سنن الترمذي، أَبْوَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَابٌ : مَا لِأَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْكَرَامَةِ، رقم الحديث : ٢٥٦٣)

اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے "حسن غریب"  کہا ہے، اس کے بعد امام ترمذی فرماتے ہیں کہ اس بارے میں اہلِ علم کا اختلاف ہے ، بعض اہلِ علم کا کہنا ہے کہ جنت میں نہ جماع ہوگا اور نہ اولاد ہوگی، امام طاوس، مجاہد اور ابراہیم نخعی رحمہم الہ کا یہی قول ہے، جب کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے کہ اسحاق بن ابراہیم رحمہ اللہ نے اس حدیث کا مطلب یہ بیان ہے کہ اگر مؤمن جنت میں اولاد کی خواہش پیش کرے گا تو لمحوں میں اس کی خواہش پوری کردی جائے گی، لیکن جنت میں مؤمن ایسی خواہشات نہیں رکھے گا۔ (یعنی اس حدیث میں گفتگو فرضی بنیاد پر ہے) ۔

امام بخاری رحمہ اللہ نے ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت بھی نقل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اہل جنت کی اولاد نہ ہوگی۔

"هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، وَقَدِ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي هَذَا ؛ فَقَالَ بَعْضُهُمْ : فِي الْجَنَّةِ جِمَاعٌ وَلَا يَكُونُ وَلَدٌ. هَكَذَا رُوِيَ عَنْ طَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، وَقَالَ مُحَمَّدٌ : قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا اشْتَهَى الْمُؤْمِنُ الْوَلَدَ فِي الْجَنَّةِ، كَانَ فِي سَاعَةٍ وَاحِدَةٍ، كَمَا يَشْتَهِي، وَلَكِنْ لَا يَشْتَهِي "، قَالَ مُحَمَّدٌ : وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَا يَكُونُ لَهُمْ فِيهَا وَلَدٌ ".

"قوله : ( كان حمله ) أي حمل الولد ( ووضعه وسنه ) أي كمال سنه ، وهو الثلاثون سنة ( كما يشتهي ) من أن يكون ذكرا أو أنثى أو نحو ذلك . قوله : ( هذا حديث حسن غريب ) وأخرجه أحمد وابن ماجه وابن حبان والدارمي . قوله : ( وقال محمد ) هو الإمام البخاري ( قال إسحاق بن إبراهيم ) هو ابن راهويه ( ولكن لا يشتهي ) هذا هو مقول إسحاق بن إبراهيم ( عن أبي رزين العقيلي ) صحابي مشهور اسمه لقيط ابن صبرة ( إن أهل الجنة لا يكون لهم فيها ولد ) لم أقف على من أخرج هذا الحديث بهذا اللفظ . وروى أحمد في مسنده عن أبي رزين العقيلي حديثا طويلا وفيه : الصالحات للصالحين تلذونهن مثل لذاتكم في الدنيا ، ويلذذن بكم غير أن لا توالد."

( تحفة الأحوذي بشرح جامع الترمذي، في شرح الحديث المذكور)

"قوله: ( المؤمن إذا اشتهى الولد في الجنة ) هذا الحديث رواه الترمذي وحسنه ثم قال وقد اختلف أهل العلم في هذا فقال بعضهم في الجنة جماع ولا يكون ولد وهكذا يروى عن طاوس ومجاهد وإبراهيم النخعي وقال محمد وإسحاق بن إبراهيم في حديث النبي صلى الله عليه وسلم إذا اشتهى المؤمن الولد في الجنة هذا إذا اشتهى ولكن لا يشتهي قال محمد وقد روي عن أبي رزين العقيلي عن النبي صلى الله عليه وسلم أن أهل الجنة لا يكون لهم فيها ولد ا ه وحاصل التأويل الذي نقله عن إسحاق أن قوله صلى الله عليه وسلم إذا اشتهى المؤمن على الفرض والتقدير فكلمة إذا وضعت موضع لو المفيدة للفرض."

(حاشية السندي على ابن ماجه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200604

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں