بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا انہیلر سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

کیا انہیلر سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

انہیلر کے ذریعہ دوا سانس کی نالی سے پھیپھڑوں میں پہنچائی جاتی ہے،  چونکہ حلق میں سانس اور خوراک کی نالیاں ساتھ ملی ہوئی ہیں، اس لیے دوا کا کچھ حصہ خوراک کی نالی میں  پہنچ جاتا ہےاور دوائی کے ذرات جسم میں داخل ہوتے ہیں، لہذا اس سے روزہ ٹوٹ جاتاہے۔روزہ ٹوٹنے کی صورت میں  قضا لازم ہو گی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

جس مریض کے لیے انہیلر استعمال نہ کرنے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہو اس کو چاہیے کہ سحری اور افطاری کے وقت اس کے استعمال کا معمول بنائے ، تاہم اگر کسی کا مرض شدید ہو جس کی وجہ سے سحری اور افطاری میں استعمال پر اکتفا نہ کرسکے، تو روزہ نہ رکھے، بعد میں اگر  سال کے کسی بھی موسم میں عمر بھر اس کے لیے روزوں کی قضا ممکن ہوتو قضا کرے،ورنہ  فدیہ ادا کرے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

 "(قوله: أنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكرا لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس، ولا يتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله".

(رد المحتار، كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم ومالا يفسده، ج:2، ص:395ط:سعید)

"(وللشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر ويفدي) وجوبا ولو في أول الشهر وبلا تعدد فقير كالفطرة لو موسرا".

(الدر المختار، كتاب الصوم، فصل في عوارض المبيحة لعدم الصوم، ج:2، ص:427ط:سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409100324

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں