بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے بھائی کا نام یزید تھا


سوال

کیا حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے بھائی کا نام یزید بن ابی سفیان تھا؟ کیا یزید بن ابی سفیان صحابی تھے؟ یزید بن معاویہ اور یزید بن ابی سفیان میں کیا فرق ہے؟ اگر یزید بن ابی سفیان صحابی تھے تو یزید نام رکھنا کیسا رہے گا؟

جواب

حضرتِ یزید رضی اللہ عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے۔

یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں فتح مکہ کے موقع پر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوئے، آپ رضی اللہ عنہ عمر بھر اسلام پر مضبوطی سے قائم رہے اور بڑے فعال ثابت ہوئے، آپ رضی اللہ عنہ اسلام کے مجاہدین میں سے ایک نامور مجاہد تھے، چناں چہ سب سے اول آپ رضی اللہ عنہ نے غزوہِ حنین میں شرکت کی اور غنائم میں وافر حصہ پایا، آپ رضی اللہ عنہ کو یزید الخیر کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

مذکورہ تفصیل سے واضح ہوا کہ یزید بن ابی سفیان یزید بن معاویہ کے چچا تھے۔

مذکورہ صحابی یا دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ  کی نسبت سے "یزید" نام رکھنا درست ہے۔ لیکن   چوں کہ عوام میں" یزید" واقعہ کربلا  کی  وجہ سے ظلم و جبر اور  ناحق کے استعارے  کے  طور  پر مشہور ہے؛ اس لیے یہ نام   بچے  کے  لیے پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔

الإصابة في معرفة الصحابة" میں ہے:

"يزيد بن أبي سفيان صخر بن حرب بن أمية بن عبد شمس القرشي الأموي.

أمير الشام وأخو الخليفة معاوية كان من فضلاء الصحابة من مسلمة الفتح واستعمله النبي صلى الله عليه وآله وسلم على صدقات بني فراس وكانوا أخواله قاله بن بكار.

وقال أبو عمر: كان أفضل أولاد أبي سفيان وكان يقال له يزيد الخير. وأمه أم الحكم زينب بنت نوفل بن خلف من بني كنانة يكنى أبا خالد".

(القسم الاول، الياء بعدها الزاء، ج:3، ص:259، ط:دارالکتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں