ہینگ کھانا جائز ہے؟
صورت مسئولہ میں ہینگ کھاناجائز ہے؛ البتہ ہینگ سے کوئی نشہ آور چیز تیار کرکے استعمال کرنا جائز نہیں۔
الحاوي في الطب میں ہے:
"وإن كانت بلغمية فأسهله بلغما ولطف التدبير وصومه يوم الحمى وبعد النضج استعمل أدوية حارة كدواء الحتيت وينفعه القيء".
(جوامع البحران،٤٨٣/٤،ط : دار احياء التراث العربي)
القاموس الوحید میں ہے:
"الحتيت:ہینگ (خاص قسم کا خوشبودار گوند)دوااور کھانے میں استعمال ہوتاہے".
(حلت،٣٦٧،ط: ادارہ اسلامیات )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144507100852
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن