بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا غیر مسلم مسلمان کو خون دے سکتا ہے؟


سوال

کیا غیر مسلم مسلمان کو خون دے سکتا ہے؟

جواب

مسلمان مریض کو غیر مسلم کا خون لگانا جائز توہے ،لیکن بہتر نہیں ہے ؛ کیوں کہ کافر کے خون میں جو اثراتِ خبیثہ ہیں، ان کے منتقل ہونے اور اس پر اثر انداز ہونے کا  خطرہ ہے، اسی لیےفقهاءِ  امت نے  شیر خوار بچے کو فاسقہ عورت کا دودھ پلوانا بھی پسند نہیں کیا ، لہٰذا  مسلمان مریض کو غیر مسلم کا خون لگانے سے حتی الوسع اجتناب بہتر ہے، ضرورت ہو اور کوئی صورت نہ ہو تو لگانا جائز هے ۔

فتاویٰ شامی میں ہے :

"مطلب في التداوي بالمحرم (قوله ورده في البدائع إلخ) قدمنا في البيع الفاسد عند قوله ولبن امرأة أن صاحب الخانية والنهاية اختارا جوازه إن علم أن فيه شفاء ولم يجد دواء غيره ...... إذا أخبره ‌طبيب ‌مسلم أن فيه شفاءه ولم يجد من المباح ما يقوم مقامه."

(كتاب السلم ،مطلب في التداوي بالمحرم،ج:5،ص:228 ،ط:سعيد)

الموسوعۃ الفقہیۃ  الکویتیہ میں ہے :

"‌‌الارتضاع ‌بلبن ‌الفجور:

" قال أحمد بن حنبل: يكره الارتضاع ‌بلبن ‌الفجور ولبن المشركات؛ لأنه ربما أفضى إلى شبه المرضعة في الفجور، ويجعلها أما لولده فيتعير بها، ويتضرر طبعا وتعيرا، والارتضاع من المشركة يجعلها أما لها حرمة الأم مع شركها، وربما مال إليها المرتضع وأحب دينها. وروي عن عمر بن الخطاب وعمر بن عبد العزيز أنهما قالا: اللبن يشتبه، فلا تستق من يهودية، ولا نصرانية ولا زانية، ويكره بلبن الحمقاء كي لا يشبهها الطفل في الحمق."

(رضاع۔۔‌‌الارتضاع بلبن الفجور۔۔ج:22،ص:255،ط:دارالسلاسل)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144507101354

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں