بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا دادا اپنے مرحوم بیٹے کی اولاد کو اپنی میراث سے حصہ دے سکتا ہے؟


سوال

باپ کی موجودگی میں اگر بیٹا فوت ہو جائے اور بیٹے کے بچے بھی ہوں تو  کیا باپ اپنے بیٹے کے بچوں کو ورا ثت میں جائیداد یا پیسوں میں  حصہ دے سکتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں دادا اپنے مرحوم بیٹے کی اولاد کو اپنی زندگی میں جو کچھ دینا چاہے دے سکتا ہے، البتہ دادا کی موت کی صورت میں اگر مرحوم دادا کا کوئی بیٹا موجود ہو، تو اس صورت میں پوتے پوتیاں ان کی میراث کے حق دار نہ ہوں گے،  تاہم دادا اپنے مرحوم بیٹے کی اولاد کے حق میں اپنے مال میں سے ایک تہائی انہیں دینے کی وصیت کر سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144109202804

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں