بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بیٹی کی وفات کے بعد داماد محرم رہتا ہے؟


سوال

اگر شادی شدہ بیٹی کا انتقال ہوجائے اور اس کی کوئی اولاد نہ ہو، تو کیا داماد کا سسر ساس سے رشتہ برقرار رہتا ہے؟ اور اگر گھر داماد ہو تو کیا پھر بھی وہ ساس سسر کے گھر میں ہمیشہ رہ سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں داماد بیٹی کی وفات کے بعد بھی ساس کا محرم رہے گا، البتہ  گھر کے دیگر افراد یعنی مرحومہ بیوی کی بہنوں کے لیے غیر محرم ہوگا، پس ساس سسر کی صواب دید پر ہے کہ وہ اسے اپنے گھر میں رکھنا چاہیں تو رکھ سکتے ہیں، اور نہ رکھنا چاہیں تو داماد کو ان پر جبر کا کوئی حق نہ ہوگا۔

نیز اگر گھر میں دیگر بیٹیاں بھی ہوں تو اس صورت میں مذکورہ داماد کو نہ رکھنا بہتر ہوگا، الا یہ کہ اس کا نکاح دوسری بیٹی سے کردیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں