بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عرفات جانے سے عمرہ کرنا لازم ہوتا ہے؟


سوال

میں مارچ دو ہزار بیس میں عمرے پر تھا، کرونا کی وجہ سے ایمرجنسی میں واپسی نکلنا پڑا، واپسی والے دن جلدی میں زیارات کے لیے نکلا تو میدانِ عرفات میں بھی گیا، اور واپس ہوٹل جا کر جدہ آگیا، اب میرے ذہن میں خیال آیا ہے کہ میدانِ عرفات حدودِ حرم سے باہر ہے، کیا میرے لیے احرام باندھنا عمرہ کرنا لازم تھا اور کیا اب دم دینا ہو گا؟

جواب

عرفات حدود حرم سے باہر  اور حل میں داخل ہے، یعنی میقات سے باہر نہیں ہے، لہذا عرفات جانے  کے بعد حرم واپسی پر احرام پہننا شرعاً ضروری نہیں، لہذا  صورتِ مسئولہ میں اگر آپ عمرہ کرچکے ہیں تو عرفات جانے کی وجہ سے نہ آپ پر عمرہ کرنا لازم تھا اور نہ ہی دم لازم ہوا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200773

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں