بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا آپﷺ کے پردہ پوش ہونے کے صدمہ سے کسی صحابی کا انتقال ہوا تھا؟


سوال

آپﷺ  کی وفات کے وقت کسی صحابی کاصدمے سے انتقال ہوگیا؟

جواب

یہ بات تو یقینی ہے کہ  رسول اللہ ﷺ  کے دنیا سے پردہ فرمانے کا حادثہ فاجعہ کوئی معمولی حادثہ نہیں تھا، آپ ﷺ کے عاشقین وصادقین کے لیے اس سے بڑا کوئی صدمہ ہوہی نہیں سکتا، لیکن بہت تلاش کے باوجود روایات اور تاریخ  کے کسی مستند حوالے میں ہمیں اس کا ذکر  نہیں ملا کہ اس صدمے  سے کسی صحابی کا انتقال ہوا تھا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200371

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں