بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

الیسا نام کیا اسلامی نام ہے


سوال

کیا الیسا مسلم نام ہے ؟ (Alyssa)

جواب

بسیار تلاش کے باوجود "الیسا "نام کا معنی  نہ مل سکا،اسی وجہ سے یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ نام  اسلامی ہے یا نہیں،لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

باقی بچوں،بچیوں کے ناموں کے لیے بہتر یہ ہے کہ ان  کا ایسا نام رکھا جائے جس سے اسلام کے تشخص کا اظہار ہو، اس کے لیے صحابہ /صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین /تابعات رحمہم اللہ اور مسلمانوں میں مانوس ناموں پر نام رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی نام" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط".

(كتاب الكراهية، الباب الثاني والعشرون، ج:5، ص:362، ط: رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501100933

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں