بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا علامہ زاہد کوثری رحمہ اللہ بدعتی تھے؟


سوال

کیا امام محمد زاہد کوثری رحمه الله بدعتی تھے؟

جواب

بغیر کسی تحقیق کے کسی کے متعلق بدعتی جیسے الفاظ استعمال کرنا درست نہیں ، اگر آپ کو علامہ زاہد کوثری رحمہ اللہ کے کسی  نظریہ سے متعلق کوئی شبہِ بدعت ہے تو سوال واضح تحریر کرکے ارسال کریں، اس کے متعلق جواب دیا جائےگا۔

باقی علامہ محمد زاہد کوثری رحمہ اللہ حنفی  ہیں، اہلِ سنت والجماعت کے چنیدہ اشخاص میں سے  ہیں ، ان کے تمام نظریات صحیح  ہیں وہ بدعتی نہیں ہیں، بلکہ ان کو وکیل الاحناف کہا جاتا ہے۔

صحيح البخاري میں ہے:

"عن أبي ذر رضي الله عنه أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «لايرمي رجل رجلا بالفسوق، ولا يرميه بالكفر، إلا ارتدت عليه، إن لم يكن صاحبه كذلك»".

(کتاب الادب، باب ما ينهى من السباب واللعن، رقم الحدیث:6045، ج:8، ص:15، ط:دارطوق النجاۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں