بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ایک قربانی سب گھر والوں کے لیے کافی ہے؟


سوال

 میں اس وقت آسٹریلیا میں ہوں،  مجھے پوچھنا تھا کہ میرے گھر میں ہم  تین بھائی رہتے ہیں اور ہم تینو ں صاحبِ نصاب ہیں، اور میرے بھائی کے بیٹے  بھی شادی شدہ ہیں،  اگر میں پیسے بھیج دوں اور وہ لوگ ایک جانور خریدیں تو  کیا سب کی قربانی ہوجائے گی؟

جواب

واضح رہے کہ ایک بڑا جانور زیادہ سے زیادہ سات افراد کی طرف سے قربانی کے لیے کافی ہوتاہے، بشرطیکہ کسی حصے دار کی شامل کردہ رقم جانور کی قیمت کے ساتویں حصے سے کم نہ ہو۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ اگر بڑا جانور لے کر، صاحبِ نصاب افراد کی اجازت سے اس جانور میں ان کا حصہ رکھ لیا جائے تو ایسے سات افراد کی قربانی ادا ہوجائے گی۔ البتہ ایک چھوٹا جانور سب کی طرف سے کافی نہ ہوگا،  لہذا جن جن پر قربانی واجب ہو، ان میں سے ہر ایک کو قربانی کرنا ضروری ہوگا، خواہ ہر ایک الگ الگ چھوٹا جانور لے کر قربانی کرے، یا گائے وغیرہ میں حصہ لے کر شرکت کرے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

کیا سارے گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی کرنا کافی ہے؟

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201781

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں