1)کیا عورت دوسری عورت کا بریزر استعمال کر سکتی ہے یا نہیں ؟
2)اور یہ قول جو عام طور پر خواتین کہتی ہیں کہ قیامت کے دن اگر عورت نے دوسری عورت کا بریزر دنیا میں پہنا ہو تو اس پر دونوں شوھروں کا جگھڑا ہوگا ایک کہتا ہے کہ یہ میرا ہے اور دوسرا کہتا ہے کہ یہ میرا ہے؟براۓ کرم جواب دیں۔
1)صورتِ مسئولہ میں اندرونی کپڑے جس کی ملکیت ہو اس کی اجازت سے دوسری خاتون بھی استعمال کرسکتی ہے ۔
2) اس بات کی شرعاً کوئی حقیقت نہیں ہے ۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے :
"لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي كذا في البحر الرائق."
(كتاب الحدود،فصل في التعزير ،ج:2،ص؛167 ،ط:دارالفكر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144507100672
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن