بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کون سی مچھلی حرام ہے ؟


سوال

کون سی مچھلی حرام ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  مچھلی کی تمام اقسام اور انواع حلال ہیں، سوائے اس مچھلی کے جو سمندر میں اپنی موت آپ مرگئی ہو ،اور سمندر کی سطح پر اوندھی ہوکر آگئی ہو، کسی سمندری مخلوق کے مچھلی ہونے میں اہلِ لغت کے قول اور عرف کا اعتبار ہوگا۔ 

بدائع الصنائع  میں ہے:

" أما الذي يعيش في البحر فجميع ما في البحر من الحيوان محرم الأكل إلا السمك خاصةً؛ فإنه يحل أكله إلا ما طفا منه، وهذا قول أصحابنا - رضي الله عنهم."

( کتاب الذبائح والصیود ،٣٥/٥ط :سعید) 

فتاوی شامی میں ہے : 

"(ولا) يحل (حيوان مائي إلا السمك) الذي مات بآفة ولو متولداً في ماء نجس ولو طافيةً مجروحةً، وهبانية، (غير الطافي) على وجه الماء الذي مات حتف أنفه. على وجه الماء الذي مات حتف أنفه وهو ما بطنه من فوق، فلو ظهره من فوق فليس بطاف فيؤكل كما يؤكل ما في بطن الطافي، وما مات بحر الماء أو برده وبربطه فيه أو إلقاء شيء فموته بآفة وهبانية (و) إلا (الجريث) سمك أسود (والمارما هي) سمك في صورة الحية، وأفردهما بالذكر للخفاء وخلاف محمد." 

( کتاب الذبائح ،٣٠٦،٣٠٧/٦،ط : سعید ) 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412100023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں