بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کا پڑوس گھر میں ختم قرآن کے موقع پر شرکت کرنے کا حکم


سوال

 میں اپنے گھر کے افراد کو تراویح میں قرآن مجید پڑھا تاہوں جس میں محرم عورتیں بھی شامل ہوتی ہیں،  ختم قرآن کے موقع پر پڑوس سےکچھ بوڑھی عورتیں آتی ہیں،کیا یہ درست ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں بیان اور دعا میں شرکت کی غرض سے پردےکے اہتمام کے ساتھ اگرپڑوس سے کچھ بوڑھی عورتیں  آتی ہیں تو اس میں مضائقہ نہیں ہے ۔ 

بخاری میں ہے:

"عن أبي سعيد الخدري قالت النساء للنبي صلى الله عليه وسلم: غلبنا عليك الرجال، فاجعل لنا يوما من نفسك، فوعدهن يوما لقيهن فيه، فوعظهن وأمرهن، فكان فيما قال لهن: «ما منكن امرأة تقدم ثلاثة من ولدها، إلا كان لها حجابا من النار» فقالت امرأة: واثنتين؟ فقال: واثنتين."

(کتاب العلم ،ہل یجعل للنساء یوم علی حدۃ فی العلم،ج:1،ص:32،ط:دار طوق النجاۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101867

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں