بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کتوں کو مار نے کاحکم


سوال

ہماری بلڈنگ میں کتے اور اس کے بچوں نے   بہت تنگ کر رکھا ہے ،آتے جاتے پیچھے لگتےہیں اور بھونکتے ہیں بچوں کو بھی بہت ڈر  لگتا ہے  ، ا سکا  حل بتا دییں ہم ان کو زہر دے کر مار سکتے ہیں ؟

 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں کاٹنے والے یا ایذا دینے والے والے کتے کو مار نا جائز ہے،  لیکن اس کے مار نے  میں ایسا طریقہ   اختیا ر کیا جائےجس سے   تکلیف کم سے کم ہو ،اسی طرح ایسا زہر دے کر مار نا بھی  درست ہے جس  سے جان نکلنا آسان ہو   تکلیف کم سے کم ہو ۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن نافع  قال عبد الله  سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "خمس من الدواب لاجناح علي من قتلهن في قتلهن: الغراب والحدأة والعقرب والفأرة والكلب العقور."

(صحیح مسلم،كتاب الحج،باب مايندب للمحرم وغيره قتله من الدواب في الحل والحرم،382/1،قديمى كتب خانه)

حدیث شریف میں ہے :

"عن شداد بن أوس، قال: ثنتان حفظتهما عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «إن الله ‌كتب ‌الإحسان على كل شيء، فإذا قتلتم فأحسنوا القتلة، وإذا ذبحتم فأحسنوا الذبح، وليحد أحدكم شفرته، فليرح ذبيحته".

(صحیح مسلم ،کتاب الصید والذبائح،باب الامرباحسان الذبح والقتل،1548/3،دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409101330

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں