کسی کتے کو دیکھ کے ماشاء اللہ کہنا کیسا ہے؟
کتے کو دیکھ کر ماشاء اللہ کہنے کی وجہ یا سبب کیا ہے؟ اس اعتبار سے اس کا حکم مختلف ہوگا۔
1۔۔ اگر کتے کو بھونکتا دیکھے تو اس موقع پر حدیث مبارکہ میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ :”أعوذ بالله من الشیطان الرجیم“پڑھنا چاہیے۔
2۔۔ اگر کتے کی خلقت اور صفات دیکھ اللہ کی تخلیق اور اس کی قدرت میں غور کیا جائے تو اس موقع پر اللہ کی بڑائی اور تسبیح بیان کرنی چاہیے، مثلاً اللہ اکبر، سبحان اللہ.
3۔۔ اگر کسی کا کھیت یا حفاظت کا کتا ہو اور وہ اپنے ذمہ داری بہت اچھے طریقہ سے انجام دیتا ہو یا اس کو دیکھ کر تعجب ہو تو اس کو نظر وغیرہ سے بچانے کے لیے اگر ”ماشاء اللہ“ کہہ دیا تو یہ بھی جائز ہے۔
مسند أحمد مخرجا (23/ 130):
عن عمر بن علي بن الحسين، أنه قال: بلغني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «أقلوا الخروج هدأة، فإن لله خلقا يبثهم، فإذا سمعتم نباح الكلب، أو نهاق الحمير، فاستعيذوا بالله من الشيطان» ، وقال: حدثنا ليث، قال: قال يزيد: وحدثني هذا الحديث شرحبيل، عن جابر بن عبد الله، قال: إنه سمعه من رسول الله صلى الله عليه وسلم.
مصنف ابن أبي شيبة (6/ 101):
عن جابر بن عبد الله قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «إذا سمعتم نباح الكلاب، ونهيق الحمار من الليل فتعوذوا بالله فإنهن يرين ما لا ترون».
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201244
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن