بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خطبے کے دوران نفل نماز کا حکم


سوال

جمعہ کے دن دونوں خطبوں کے درمیان نفل پڑھی جا سکتی ہے یانہیں؟

جواب

جمعہ کے دونوں  خطبوں کے دوران خاموش بیٹھ کر خطبہ سننے کا حکم ہے، خطبہ ختم ہونے تک اس دوران نماز، تلاوت، ذکر و اذکار کسی چیز کی اجازت نہیں اور جس طرح دونوں خطبوں کے دوران  نماز، تلاوت وغیرہ جائز نہیں اسی طرح دونوں خطبوں کے درمیان بھی نفل نماز پڑھنا جائز نہیں؛ لہذا جمعہ کے دونوں  خطبوں کے دوران نفل نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين  "میں ہے: 

"(إذا خرج الإمام) من الحجرة إن كان وإلا فقيامه للصعود شرح المجمع (فلا صلاة ولا كلام إلى تمامها) وإن كان فيها ذكر الظلمة في الأصح (خلا قضاء فائتة لم يسقط الترتيب بينها وبين الوقتية) فإنها لا تكره سراج وغيره لضرورة صحة الجمعة وإلا لا.... (قوله: إذا خرج الإمام إلخ) هذا لفظ حديث ذكره في الهداية مرفوعا لكن في الفتح أن رفعه غريب، والمعروف كونه من كلام الزهري. وأخرج ابن أبي شيبة في مصنفه عن علي وابن عباس وابن عمر - رضي الله تعالى عنهم -: كانوا يكرهون الصلاة والكلام بعد خروج الإمام.

والحاصل أن قول الصحابي حجة يجب تقليده عندنا إذا لم ينفه شيء آخر من السنة. اهـ. (قوله فلا صلاة) شمل السنة وتحية ".

 (کتاب الصلاۃ، ج:2، صفحہ: 158)، ط: ایچ، ایم، سیعد)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ويكره التطوع إذا خرج الإمام للخطبة يوم الجمعة. كذا في منية المصلي".

(الباب الأول في مواقيت الصلاة وما يتصل بها، ج: 1، صفحه: 53، ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401101871

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں