بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کتا اگر حلال جانور کو کاٹ لے تو حلال جانور کے گوشت کا کیا حکم ہے؟


سوال

کتا اگر حلال جانور کو کاٹ لے حلال جانور کے گوشت کا کیا حکم ہے؟

جواب

کتا اگر حلال جانور کو کاٹ لے تو اس سے حلال جانور حرام نہیں ہوجاتا، البتہ اگر کتا باؤلا ہو اور طبی لحاظ سے کاٹے ہوئے حلال جانور کا گوشت  نقصان دہ ہو تو پھر ایسے جانور کا  گوشت نہیں کھانا چاہئے۔

شرح مختصر الطحاوی میں ہے:

"وما أكل السبع إلا ما ذكيتم] فحرم جميع ما يأكل منه السبع إلا بشرط الذكاة، والكلب سبع".

(شرح مختصر الطحاوي للجصاص: كتاب الصيد والذبائح (7/ 249)، ط. دار البشائر الإسلامية - ودار السراج، الطبعة الأولى: 1431 هـ = 2010 م)

العقود الدریۃ فی الفتاوی الحامدیۃ میں ہے:

"والثاني أن الأصل في المضار التحريم، والمنع لقوله - عليه الصلاة والسلام - «لا ضرر ولا ضرار في الإسلام» وأيضا ضبط أهل الفقه حرمة التناول إما بالإسكار كالبنج وإما بالإضرار بالبدن كالتراب، والترياق أو بالاستقذار كالمخاط، والبزاق وهذا كله فيما كان طاهرا".

(العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: مسائل وفوائد شتى من الحظر والإباحة وغير ذلك، مسألة أفتى أئمة أعلام بتحريم شرب الدخان  (2/ 332)، ط. دار المعرفة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100344

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں