بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کتب ستہ کا مصداق


سوال

کتب ستہ سے کیا مراد ہے؟ مختصر تعارف کروائیں۔

جواب

صحاح ستہ یا کتب ستہ سے مراد حدیث کی درج ذیل چھے کتابیں ہیں : 

1۔ "صحیح البخاری" جسے ابو عبداللہ محمد ابن اسمٰعیل البخاری رحمہ اللہ تعالیٰ (متوفی870ء) نے مرتب کیا، جس میں7397احادیث شریفہ کو شامل کیا گیا۔

2۔ "صحیح مسلم" جسے مسلم ابن الحجاج القشیری  النیشاپوری رحمہ اللہ تعالی (متوفی 875ء) نے مرتب کیا اور جس میں 4000 احادیثِ شریفہ کو شامل کیا گیا۔

3۔ "سنن النسائی" جسے احمد ابن شعیب النسائی رحمہ اللہ تعالیٰ (متوفی 915ء) نے مرتب کیا،اور جس میں 5758احادیث شریفہ  کو شامل کیا گیا ۔

4۔ "سنن ابی داؤد" جسے سلیمان بن اشعث، کنیت ابوداؤد رحمہ اللہ تعالیٰ (متوفی 888ء) نے مرتب کیا،اور جس میں 4800 احادیث شریفہ کو شامل کیا گیا ۔

5۔ "جامع الترمذی" جسےابو عیسی محمد ابن سورہ ابن شداد رحمہ اللہ تعالیٰ(متوفی 892ء)  نے مرتب کیا،اور جس میں 3956احادیث کو شامل کیا گیا ۔

6۔ "سنن ابن ماجہ" جسے ابو عبداللہ محمد بن یزید ابن ماجہ رحمہ اللہ تعالیٰ (متوفی 887ء) نے مرتب کیا،اور اس میں چار ہزار احادیث شریفہ  کو شامل کیا ہے ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں