بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کشادگی رزق کے لیے وظیفہ


سوال

گھر میں رزق کی کمی ہے، براہِ کرم رزق کی فراوانی کے لئےکوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب

 آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور استغفار کی کثرت کریں، اس پر فراوانی رزق کا وعدہ قرآنِ مجید و احادیثِ مبارکہ میں موجود ہے۔

نیز درج ذیل وظائف میں سے کوئی بھی وظیفہ  پڑھنے کا اہتمام کریں :

1: ہر نماز کے بعد تین بار سورہ فاتحہ اور تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کرلیجئے۔

2- فرض نمازوں كي پابندی کے ساتھ ساتھ فجر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ مندرجہ ذیل آیت پڑھیں:

" اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشورٰي، رقم الآیۃ:19)"

3- ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

4:عشاء کی نماز کے بعد گیارہ سورہ مرتبہ"یَا مُغنِی" کاورد کریں شروع اور آخر میں درود شریف پڑھیں۔

اشرف العملیات (لمولانا اشرف علی التھانوی) میں ہے:

"کشادگی رزق کے لیے "یا مغنی" کاورد گیارہ سومرتبہ عشا کی نماز کے بعد اول آخر درود شریف گیارہ بار   وسعت رزق کے لیے بہت ہی مفید ہے ہے۔"

(باب نمبر:16، مفید اور آسان اہم عملیات، ص:169، ط:البشریٰ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں