بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسی نہ ملنے کی وجہ سے اشارہ سے سجدہ کرنا


سوال

میری عمر ساٹھ سال ہے مجھے گھٹنوں کا مرض لاحق ہے ، جس کی وجہ سے میں زمین پر بیٹھ کر بھی نمازِ نہیں پڑھ سکتا اس وجہ سے مجھے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا پڑتی ہے،بعض اوقات جب ہم کسی مسجد میں جاتے ہیں تو وہاں پر ہمیں کرسی حاصل نہیں ہوتی، زمین پر نہ بیٹھنے کی وجہ سے کیا میں ساری نماز کھڑے ہو کر پڑھ سکتا ہوں، یعنی رکوع کرنے کے بعد میں کھڑے ہوکر اشا روں سے سجده ادا کروں اگر میں وہاں پر نماز نہیں پڑھتا تو میں جماعت سے نماز نہیں پڑھ سکتا۔ 

جواب

صورت مسئولہ میں آپ کا کرسی نہ ملنے کی وجہ سے کھڑے ہوکر سجدہ اشارہ سے ادا کرناجائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله ندب إيماؤه قاعدا) أي لقربه من السجود، وجاز إيماؤه قائما."

(باب فرائض الصلاۃ، ج:1،ص:445، ط:سعید)

البحر الرائق میں ہے:

"والظاهر من المذهب جواز الإيماء بهما قائما وقاعدا كما لا يخفى."

(باب صلاۃ المریض،ج:2 ،ص:126 ،ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100655

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں