بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کنویں میں گٹر لائن ڈالنا


سوال

کیا میں اپنی گھر کے  پرانے کنویں میں کہ  جس  میں پانی بھی موجود  ہو ،گٹرلائن ڈال سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر کنویں کی حاجت باقی نہیں  ہے، اور  اس میں پانی کی موجوگی کے باوجود  اب اس پانی کے استعمال کی نوبت نہیں آئے  گی اس صورت میں وہاں گٹر لائن ڈالنے میں  حرج نہیں۔اور اگر کنواں زیرِ استعمال ہو اور اس کاپانی ضروریات میں استعمال کیاجارہاہے، اس صورت میں وہاں گٹرلائن ڈالنے سے اجتناب کیا جائے، اگر اس کنویں میں گٹر لائن ڈال دی اور سیوریج کا پانی اس میں آگیا تو کنویں کا پانی ناپاک ہوجائے گا، اس سے پاکی حاصل کرنا ، پانی پینا، برتن دھونا یا کھانے کی اشیاء میں  یہ پانی شامل کرنا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں