بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ذو القعدة 1446ھ 23 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

جائز کاروبار میں کنڈے کی بجلی استعمال کرنا اور اس کا روبار کے منافع کا حکم


سوال

 میں فرنچ فرائز بیچتا ہوں، جس کی مشین کنڈے بجلی پر چلتی ہے ، توکیا اس کام سے کمائے ہوئے پیسے میرے لیے جائز اور حلال ہوں گے؟

جواب

کنڈے کی بجلی  استعمال کرنا  شرعًاجائز نہیں ہے ، یہ بڑا گناہ ہے،اس عمل سےفوراًاجتناب کرنالازم ہے،جوکنڈے کی بجلی  استعمال کی ہے اس کا تخمینہ لگاکر  متعلقہ ادارے کو بل کی صورت میں ادائیگی کرناضروری ہے، اگر درست مقدار معلوم نہ ہو تو اندازاً کچھ زائد رقم ادا کردی جائے،البتہ صورت مسئولہ میں سائل کےمذکورہ  فرنچ فرائز کاروبارکی آمدنی حلال ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"كتاب السرقة (هي) لغة أخذ الشيء من الغير خفية.

قال القهستاني: وهي نوعان؛ لأنه إما أن يكون ضررها بذي المال أو به وبعامة المسلمين، فالأول يسمى بالسرقة الصغرى والثاني بالكبرى، بين حكمها في الآخر؛ لأنها أقل وقوعا وقد اشتركا في التعريف وأكثر الشروط اهـ أي؛ لأن المعتبر في كل منهما أخذ المال خفية، لكن الخفية في الصغرى هي الخفية عن غين المالك أو من يقوم مقامه كالمودع والمستعير. وفي الكبرى عن عين الإمام الملتزم حفظ طرق المسلمين وبلادهم كما في الفتح."

(کتاب السرقة، ج:4، ص:82،  ط: سعید)

"مجلة الاحکام العدلیة"میں ہے:

" لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه."

(‌‌المقالة الثانية في بيان القواعد الكلية الفقهية، المادة :96،ص:27،ط:دار الجیل)

فتاوی شامی میں ہے:

"والحاصل: أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لايحل له ويتصدق به بنية صاحبه."

(‌‌کتاب البیوع،باب البيع الفاسد،مطلب فيمن ورث مالا حراما،ج:5،ص:99، ط: سعید)  

 فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144610101830

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں