بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

"اگر تمہاری وجہ سے مجھے جنت ملی تو میں جنت میں جانے سے انکار کر دوں گی" کہنے کا حکم


سوال

میری بیوی نے مجھے کہا ہے کہ افطار کے وقت وعدہ کرتی ہوں اگر تمہاری وجہ سے مجھے جنت ملی تو میں جنت میں جانے سے انکار کر دوں گی، کیا یہ کفریہ کلمہ ہے ؟

کیا اس سے تجدیدِ ایمان و نکاح ضروری ہے؟ جب کہ قبل ازیں دو طلاقوں کے بعد رجوع ہوا ہے، کیا اس سے تیسری طلاق تو نہیں واقع ہو گئی؟

جواب

اس طرح کے جملوں سے احتیاط لازم ہے, البتہ یہ جملہ کفریہ نہیں، لہذا تجدید ایمان ونکاح کی ضرورت نہیں۔  نیز اس جملہ سے کوئی طلاق بھی واقع نہیں ہوئی۔ تاہم سائل کی بیوی کو ایسی بات کہنے پر استغفار کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202830

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں