بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خفیہ نکاح اوراعلانیہ نکاح کے مہر کا حکم


سوال

 لڑکا  ۔۔۔ جو مانسہرہ سے کراچی بس چلاتا ہے، اس نے لڑکی  ۔۔۔ سے کورٹ میں نکاح کیا،  جس کا حق مہر دو لاکھ روپے مقرر کیا گیا،  لڑکی کے گھر والوں کی دھمکیوں پر لڑکے نے نکاح کی تقریب منعقد کی،  جس میں دوبارہ نکاح کر کے حق مہر چھ لاکھ روپے مقرر کیا گیا، شرعی اعتبار سے لڑکا کون سا اور کتنا حق مہر ادا  کرے گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر لڑکے  نے سسرال والوں کے کہنے کی وجہ سے مہر میں اضافہ کیا ہے تو اس صورت میں  چھ لاکھ مہر ادا کرنا لازم ہو گا ،گویا کہ اس نے مہر میں اضافہ کیا ہے ۔

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے :

"وفي الكافي: جدد النكاح بزيادة ألف لزمه ألفان على الظاهر۔۔۔(قوله: وفي الكافي إلخ) حاصل عبارة الكافي: تزوجها في السر بألف، ثم في العلانية بألفين، ظاهر المنصوص في الأصل أنه يلزم الألفان ويكون زيادةً في المهر. وعند أبي يوسف: المهر هو الأول؛ لأن العقد الثاني لغو. فيلغو ما فيه. وعند الإمام: أن الثاني وإن لغا لايلغو ما فيه من الزيادة".

(کتاب النکاح ،باب المہر،112/3،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101469

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں