بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خدا کی مصیبت یہ ہے اس نے مجھے عورت پیدا کیا کہنے کا حکم


سوال

 کوئی عورت اگر یہ کہے کہ "خدا کی مصیبت یہ ہے کہ اس نے   مجھے عورت پیدا کیا" تو کیا ایسی بات غصے میں کہنے سے کہنے والا شخص کافر ہوجاتا ہے یا نہیں ؟ بعد میں اگر وہ اپنی اس بات کو غلط تسلیم کرلے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مذکورہ جملہ کہنے کی وجہ  سے خوب توبہ و استغفارکی  جائے،  اگر مذکورہ خاتون شادی شدہ ہیں تو احتیاطا  تجدید نکاح بھی کر لیا جائے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"رجل قال يا رب أين ستم مبسند قال بعضهم: يكفر والأصح أنه لا يكفر."

(کتاب السیر، باب التاسع ، مطلب موجبات الکفر انواع منھا، 259/2، المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)

فتاوی شامی میں ہے :

"وما فيه خلاف يؤمر بالاستغفار والتوبة وتجديد النكاح وظاهره أنه أمر احتياط."

(کتاب الجھاد ،باب المرتد،230/4،سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100862

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں