KuCoin app میں ہم سعودی ریال انوسٹ کرتے ہیں اور اس انوسٹ پیسوں سے وہ لوگ ایک anti miner نامی مشین چلاتے ہیں اور یہ مشین جو منافع بناتی ہے تو اس میں سے چوبیس گھنٹے میں سو ڈالر میں بیس فیصد دیتا ہے، کیا یہ حلال ہے یا حرام ؟
مذکورہ ایپلیکیشن سے متعلق جو معلومات ان کی ویب سائٹ www.kucoin.com پر میسر ہوئیں وہ یہ ہے:
.KuCoin is a secure cryptocurrency exchange that makes it easier to buy, sell, and store cryptocurrencies
اس سے معلوم ہوا کہ اس فورم پر جو کام کیا جاتا ہے وہ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ انٹرنیٹ پر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں جو کاروبار چل رہا ہے وہ حلال اور جائز نہیں ہے، وہ محض دھوکا ہے، اس میں حقیقت میں کوئی مادی چیز نہیں ہوتی، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا صرف اکاؤنٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں، اور یہ سود اور جوے کی ایک شکل ہے، اس لیے مذکورہ ایپ میں پیسے لگانا اور خرید و فروخت میں شامل ہونا جائز نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144506100563
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن