بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کتے کو چھوا یا کتے نے کپڑا سونگھا تو کیا حکم ہے؟


سوال

1۔کیا کتے کو ہاتھ لگانے سے بندہ ناپاک ہوجاتا ہے؟

2۔ اگر کتا کپڑے سونگھ لے توکیا کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟

جواب

كتّے پر اگر ظاہری نجاست نہ لگی ہو تو اسے ہاتھ لگانے سے یا کپڑا لگ جانے سے  ہاتھ یا کپڑا  ناپاک نہیں ہوتا،بلکہ انسان پاک رہتا ہے،البتہ كتّے کا لعاب اور پسینہ ناپاک ہے،  ان کے لگنے سے کپڑا وغیرہ ناپاک ہوجاتا ہے۔

2۔ کتے کے سونگنے سے اگر لعاب نہ لگے تو کپڑا ناپاک نہیں ہوتا، اور اگر لعاب لگے تو ناپاک ہوجاتا ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضيا كان أو غضبان. كذا في منية المصلي قال في الصيرفية هو المختار. كذا في شرحها لإبراهيم الحلبي.

إذا نام الكلب على حصير المسجد إن كان يابسا لا يتنجس وإن كان رطبا ولم يظهر أثر النجاسة فكذلك. كذا في فتاوى قاضي خان."

(كتاب الطهارة، فصل في الاعيان النجسة، ج: 1،ص:48،ط: دار الفكر)

فقط واللہ تعالی اعلم


فتوی نمبر : 144507101998

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں