بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی لڑکی سے محبت کرنا


سوال

کسی غیر محرم یا محرم لڑکی سے محبت کرنا کیسا ہے؟

جواب

اگر آپ کے سوال کا مقصد محبت سے موجودہ دور میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے مابین قائم ہونے والی دوستی ہے تو اس کا حکم یہ ہے شرعی طور پر کسی بھی  لڑکی سے اس طرح کی محبت یا دوستی  رکھنا جائز نہیں، بلکہ   ایسا تعلق  اور  دوستی  بہت  سارے  مفاسد  اور  گناہوں کا  ذریعہ  بنتے  ہیں،اگر کوئی شخص اس طرح کے کسی گناہ میں مبتلا ہوتو  اسے چاہیے کہ  وہ  استغفار کی کثرت کرےاور اپنے ماحول کوتبدیل کرے، نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے۔ روزانہ دو رکعت نفل، توبہ اور حاجت کا ارادہ دل میں رکھ کر پڑھے، اور اس کے بعد یہ دعا  سات مرتبہ مانگے:

"اَللّٰهُمَّ  إِنِّیْ أَسْأَلُكَ الْھُدىٰ وَالتُّقىٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنىٰ". ( مسلم :رقم ۲۷۲۱)

اور اگر سوال سے مقصود کچھ اور ہے تو دوبارہ وضاحت کے ساتھ لکھ کر دریافت کرلیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200628

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں