بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فلاں کام کیا تو ماں کے ساتھ زنا کی طرح ہوگا، سے کیا قسم منعقد ہوجائے گی؟


سوال

 میرے ایک پڑوسی نے اپنے چھوٹے بھائی سے غصہ میں  کہہ دیاکہ اگر میں نے تجھے گاڑی چلانے کا موقع دیا ، تو یہ میرا  اپنی ماں کے ساتھ زنا کرنے جیسا ہے،اب بعد میں گاڑی چلانے کا موقع دیا جائے گا یا نہیں ،اور اگر موقع دے دیا تو کیا حکم ہے ؟

جواب

لہذا صورتِ مسئولہ میں جب  پڑوسی نے اپنے چھوٹے بھائی کو  غصہ میں  کہہ دیاکہ" اگر میں نے تجھے گاڑی چلانے کا موقع دیا ، تو یہ میرا اپنی ماں کے ساتھ زنا کرنے جیسا ہے " تو اس سے یمین (قسم) منعقد نہیں ہوئی آئندہ گاڑی چلاسکتاہے۔ البتہ ایسا جملہ کہنا انتہائی غلیظ ہے، کہنے والے  کو چاہیئے  کہ وہ اس جملہ پر توبہ وا ستغفار کرے ۔

فتح القدير میں ہے:

"إن قال إن فعلت كذا فهو زان أو فاسق أو سارق أو شارب خمرا أو آكل ربا) لا يكون يمينا."

(کتاب الأیمان، ‌‌باب ما يكون يمينا وما لا يكون يمينا: 5 / 78، ط:شركة مكتبة ومطبعة مصفى البابي الحلبي )

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504101783

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں