بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کا عیب ظاہر کرنا


سوال

ایک رکشہ والے صاحب نے اپنی بزرگ والدہ کے لیے امداد کی درخواست کی ہے، وہ اور ان کی والدہ دس ہزار کرائے پر رہتے ہیں، وہ صاحب خود بھی 55 کے قریب ہیں، میں تین سال سے انہیں جانتا ہوں،  میں نے ان کی درخواست آگے بڑھا دی ہے،  لوگ زکاۃ وغیرہ دینے کے لیے تیار بھی ہیں، مگر ایک مسئلہ یہ ہے کہ ان صاحب نے بتایا تھا کہ وہ کبھی کبھی شراب بھی پیتے ہیں، تو کیا میں یہ بات امداد دینے والوں کو بتاؤں یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص واقعۃً مستحقِ زکاۃ ہے تو  اس کا عیب ظاہر نہ کیا جائے، البتہ اُسے حکمت کے ساتھ اس گناہ کے چھوڑنے پر آمادہ کیا جائے۔

مستحق ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پاس ضرورت و استعمال سے زائد اتنا مال یا سامان موجود نہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک پہنچ جائے اور وہ ہاشمی (سید/عباسی) نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں