کیا اس دکان یاکاروبارپرزکوٰۃ ہے جس کی آمدنی ذاتی ضرورت سے زیادہ نہ ہوں؟
زکوٰۃ آمدن پر ہوتی ہےذریعہ آمدن پرنہیں ہوتی دکان اورکاروبار ذریعہ آمدن ہیں اس لیے اگرآمدن ذاتی ضروریات سےزائدنہیں ہے اورنصاب کے بقدر سالانہ بچت نہیں ہے اس صورت میں زکوٰۃ واجب الاداء نہیں ہوگی البتہ اگرقابل فروخت مال تجارت اتنا موجود رہتاہوجو نصاب کے بقدر ہوتواس پرحسب قاعدہ زکوٰۃ لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200111
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن