کتنی نمازوں کی قضا کی جاسکتی ہے ؟ اور کون کون سی نمازوں کی قضا کی جاتی ہے؟
بلوغت کے بعد سے جتنی پنج وقتہ فرض نمازیں اور وترکی نمازیں قضاء ہوئی ہیں، اُن تمام نمازوں کی قضاء کرنا ضروری ہے۔
قضاء نمازوں سے متعلق مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیاجائے:
فتاوی شامی میں ہے:
"(وقضاء الفرض والواجب والسنة فرض وواجب وسنة) لف ونشر مرتب، وجميع أوقات العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنهية، كما مر. (قوله: وقضاء الفرض إلخ) لو قدم ذلك أول الباب أو آخره عن التفريع الآتي لكان أنسب. وأيضاً قوله: والسنة يوهم العموم كالفرض والواجب وليس كذلك، فلو قال: وما يقضى من السنة لرفع هذا الوهم، رملي."
(كتاب الصلوة، باب قضاء الفوائت، ج:2، ص:66، ط: سعيد)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144508102691
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن