بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پہاڑوں سے نکلنے والے کوئلہ میں خمس واجب ہے یا نہیں؟


سوال

پہاڑوں سے نکلنے والے کوئلہ پر خمس ہے کہ نہیں؟ نیز کوئلہ کی مد میں ملنے والی رقم کی تقسیم کس طرح کرنی چاہیے؟

جواب

پہاڑوں سے نکلنے والے کوئلے میں خمس واجب نہیں ہے، البتہ تجارت کرنے کی صورت میں سالانہ زکات واجب ہوگی۔

باقی آپ کا دوسرا سوال ’’کوئلہ کی مد میں ملنے والی رقم کی تقسیم کس طرح کرنی چاہیے؟‘‘ واضح نہیں ہے، مکمل وضاحت کے بعد دوبارہ سوال بھیجیں!

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ما يخرج من المعادن ثلاثة منطبع بالنار، ومائع، وما ليس بمنطبع، ولا مائع أما ‌المنطبع كالذهب والفضة والحديد والرصاص والنحاس والصفر ففيه الخمس كذا في التهذيب سواء أخرجه حر أو عبد أو ذمي أو صبي أو امرأة، وما بقي فللآخذ ... وأما المائع كالقير والنفط والملح، وما ليس بمنطبع، ولا مائع كالنورة والجص والجواهر واليواقيت فلا شيء فيها كذا في التهذيب."

(كتاب الزكاة،الباب الخامس في المعادن والركاز،1/ 184، 185، ط: رشيدية)

المبسوط للسرخسي میں ہے:

"اعلم أن المستخرج من ‌المعادن أنواع ثلاثة منها جامد يذوب وينطبع كالذهب والفضة والحديد والرصاص والنحاس، ومنها جامد لا يذوب بالذوب كالجص والنورة والكحل والزرنيخ، ومنها مائع لا يجمد كالماء والزئبق والنفط. فأما الجامد الذي يذوب بالذوب ففيه الخمس عندنا."

(كتاب الزكاة،باب ‌المعادن وغيرها،2/ 211، ط: دار المعرفة بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101580

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں