بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شعبان 1446ھ 06 فروری 2025 ء

دارالافتاء

 

محمد کِیان نام رکھنا


سوال

’’محمد کِیان‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ یہ غیر معروف صحابی کا نام ہے، رہنمائی فرماکر ثوابِ دارین حاصل کریں!

جواب

’’کِیَان‘‘،  ’’فعال‘‘ کے وزن پر ’’کَوْن‘‘ سے  ہے، اس کے معنی" ہونا" یا بنیاد یا فطرت  کو بھی کہتے ہیں۔ البتہ تلاش کے باوجود کسی صحابی کے ناموں میں نہیں ملا؛ لہذا یہ نام رکھنا  مناسب نہیں۔

بچے کا نام رکھنا ہو تو انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھیے!

معجم تيمور الكبير في الألفاظ العامية (5/ 269):
"كَيَان: صوابه كِيَان".

معجم اللغة العربية المعاصرة (1/ 123):
"الأمن القوميّ: تأمين كيان الدَّولة والمجتمع ضد الأخطار التي تتهدّدها داخليًّا وخارجيًّا وتأمين مصالحها وتهيئة الظروف المناسبة اقتصاديًّا واجتماعيًّا لتحقيق التَّنمية الشَّاملة لكلّ فئات المجتمع".

معجم اللغة العربية المعاصرة (3/ 1877):
"هيئة أو كيان أو عماد أي شيء "قِوام مجتمع/ مذهب".

معجم اللغة العربية المعاصرة (3/ 1974):
" هيئة أو بنية "كِيان صهيونيّ/ رأسماليّ- كِيانات مصطنعة- حجر الزاوية في كِيان السياسة الخارجيَّة".

النحو الوافي (1/ 530):
"والفرق بين هذا النوع وسابقه أن المبتدأ فى النوع السابق لا بد أن يكون ذا فردين أوأفراد، وكل فرد له كيان مستقل كامل، يتركب من أجزاء متعددة". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112200509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں