بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا قرآن کریم میں کوئی ایسی سورت ہے جو دو مرتبہ نازل ہوئی ہے ؟


سوال

 قرآن مجید میں وہ کونسی سورۃ  ہے جس کا  نزول دو مرتبہ ہوا ؟

جواب

" سورہ فاتحہ" کے مختلف ناموں کی تشریحات کے ذیل میں علامہ بیضاوی نے اپنی مشہور تفسير میں لکھا ہے کہ یہ سورت(سورة فاتحة)  دومرتبہنازل ہوئی ہے اور اس کے محشی نے اسے تفصیل کے ساتھ مدلل بیان کیا ہے۔

تفسیر بیضاوی میں ہے:

"و السبع المثاني  لأنها سبع آيات بالاتفاق، إلا أن منهم من عد التسمية دون أنعمت عليهم، ومنهم من عكس، وتثنى في الصلاة، أو الإنزال إن صح أنها نزلت بمكة حين فرضت الصلاة، وبالمدينة حين حولت القبلة، وقد صح أنها مكية لقوله تعالى: ولقد آتيناك سبعا من المثاني، وهو مكي بالنص."

(سورة الفاتحة، ج:1، ص:25، ط:دار إحياء التراث العربي۔بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503101684

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں