بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عشابہ نام ركهنا


سوال

ہم نے آپ کی  ویب سائٹ سے بچی کا نام "عشابہ" رکھا، جس کا معنی آپ نے یہ لکھا تھا: ہریالی / سبزے کی کثرت۔ مہینے بعد بھائی نے فون پر پوچھا اور ہم نے بتایا تو وہ کہنے لگے کہ یہ کوئی نام نہیں ہے، آپ راہ نمائی کردیں!

جواب

عربی زبان میں "تر گھاس" کے لیے "العشب"   استعمال ہوتا ہے۔ "العشب" سے هي "العشابة"، بمعنی ہریالی اور سبزے کی کثرت استعمال ہوتا ہے۔ معنی کے لحاظ سے یہ نام درست ہے۔ ذیل میں عربی لغات کے حوالہ جات بھی درج ہیں۔

لسان العرب (1 / 601):

"عشب: العشب: الكلأ الرطب، واحدته عشبة، وهو سرعان الكلإ في الربيع، يهيج ولا يبقى. وجمع العشب: أعشاب. والكلأ عند العرب، يقع على العشب وغيره. والعشب: الرطب من البقول البرية، ينبت في الربيع. ويقال روض عاشب: ذو عشب، وروض معشب. ويدخل في العشب أحرار البقول وذكورها؛ فأحرارها ما رق منها، وكان ناعمًا؛ وذكورها ما صلب وغلظ منها. وقال أبو حنيفة: العشب كل ما أباده الشتاء، وكان نباته ثانية من أرومة أو بذر. وأرض عاشبة، وعشبة، وعشيبة، ومعشبة: بينة العشابة، كثيرة العشب. ومكان عشيب: بين العشابة".

تاج العروس (3 / 372):

 (العشب، بالضم: الكلأ الرطب) ، واحدته عشبة، وهو سرعان الكلإ في الربيع يهيج ولا يبقى. وجمع العشب أعشاب. والكلأ عند العرب يقع على العشب وغيره. والعشب: الرطب من البقول البرية ينبت في الربيع. ويقال: روض عاشب: ذو عشب. وروض معشب ويدخل في العشب أحرار البقول وذكورها. فأحرارها: ما رق منها وكان ناعمًا. وذكورها: ما صلب وغلظ منها. قال أبو حنيفة: العشب: كل ما أباده الشتاء وكان نباته ثانية من أرومة أو بذر.

(وأرض عاشبة وعشبة) كفرحة (وعشيبة) ومعشبة (بينة العشابة) بالفتح أي (كثيرة العشب)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202201006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں