بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کتابوں کے حواشی کے آخر میں لکھے عدد ۱۲ اور لفظ منہ کی مراد کیا ہے؟


سوال

کتابوں کے اندر جو حواشی لکھے جاتے ہیں ان کے اختتام پر (١٢ منہ )  لکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کی مراد کیا ہے؟ 

جواب

علم ابجد کے لحاظ سے 12 کا عدد لفظ "حد"   ( حا= 4 اور د ال= 8)  ہے، اس کا مفہوم ہے کہ یہاں حاشیہ مکمل ہوا، اور لفظ "منہ" عام طور پر وہاں لکھا جاتا ہے جہاں حاشیہ خود کتاب کے مصنف کا ہو،  لہٰذا "منہ" کا مطلب "من المصنف" ہوتاہے۔ بصورتِ دیگر کتاب کی ابتدا میں اس کی وضاحت ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201426

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں