کسوا /کسوۃ اس میں درست کونسا ہے؟ اس کا معنی کیا ہے؟ کیا اپنی بیٹی کا نام رکھ سکتا ہوں؟
’’کِسوہ ‘‘درست ہے، اس کا معني ہے: لباس۔ یہ نام رکھنا جائز ہے، لیکن بہتر ہے کہ صحابیات رضوان اللہ علیہن کے ناموں میں سے کسی نام پر بچی کا نام رکھا جائے۔
لسان العرب میں ہے:
"الكِسْوةُ والكُسْوةُ: اللباس، واحدة الكُسا".
(لسان العرب: مادة كسا (15/ 223)، ط. دار صادر - بيروت، الطبعة الأولى)
فقط واللہ ٲعلم
فتوی نمبر : 144406101823
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن