بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کے واٹس ایپ پر ڈیلیٹ شدہ میسج ایپ کے ذریعہ دیکھنا


سوال

ایسی ایپ استعمال کرنا جس میں اگر کسی نے میسیج بھیجاہو اور پھر ڈلیٹ کر دیا ہو، لیکن جس کو میسیج بھیجا ہے اس کے پاس وہ میسیج ڈلیٹ نہیں ہوتا، تو ایسی ایپ کا کیا حکم ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ جو شخص اپنی کوئی بات کسی سے چھپانا چاہتا ہو، تو اس کو معلوم کرنے کی طلب اور جستجو کرنا ناجائز ہے، حدیث شریف میں ہے کہ جس شخص نے کسی قوم کی بات کو کان لگا کر سنا، جب وہ اس کو ناپسند کرتے تھے، تو کل قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا؛ لہٰذا واٹس ایپ پر میسج بھیجنے والا اگر میسج بھیجنے کے بعد اس کو ڈیلیٹ  کردے، تو  اس کوپڑھنا اور اس کی جستجو کرنا ناجائز ہے، اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔

"عن ابن عباس  عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: من تحلم بحلم لم يره كلف أن يعقد بين شعيرتين،  ولن يفعل،  ومن استمع إلى حديث قوم وهم له كارهون أو يفرون منه صب في أذنه الآنك يوم القيامة ، ومن صور صورة عذب وكلف أن ينفخ فيها وليس بنافخ ".

أخرجه البخاري في باب من كذب في حلمه (6/ 2581) برقم (6635)، ط. دار ابن كثير ، اليمامة - بيروت، الطبعة الثالثة : 1407 هـ =1987م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144402101310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں