بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی شخص کو ایذاء پہچانے کے بعد اگر معافی مانگنا ممکن نہ ہو تو معافی کا کیا طریقہ ہے؟


سوال

اگر کسی نے کسی راہ گیر سے بدتمیزی کی ہو اور اگر اس سے معافی کا موقع نہ ملے تو کیا کرے؟

جواب

حدیثِ مبارک میں ہے کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ ہو یعنی مسلمان کے شان کے خلاف ہے کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کو تکلیف یا ایذا  پہنچائے، اور اگر کسی نے وہ ایذاء پہنچائی ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اس سے معافی تلافی کرے،  اللہ کے یہاں اس کی توبہ اس وقت تک قابلِ قبول نہیں ہے جب تک وہ اس شخص سے معافی مانگے،تاہم اگر اس شخص سے معافی مانگنا   کسی وجہ سے ممکن نہ ہو کہ وہ شخص دستیاب ہی نہ ہو تو اب  اللہ تعالی سے اس ایذا  کی معافی مانگے، اور اس شخص کے لیے مغفرت کی دعا کرتا رہے، امید ہے اللہ تعالی اس کے دل میں معافی  ڈالے  اور  وہ اس کومعاف کردے ۔

صحیح بخاری میں ہے:

"عن ‌عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه»"

(کتاب الایمان، باب المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده،ج:1،ص:11،ط:دار طوق النجاۃ)

"مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح "میں ہے:

"(وعن أنس - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن من كفارة الغيبة) أي: بعد تحقق التوبة (أن تستغفر) أي: أنت أيها المخاطب خطابا عاما (لمن اغتبته، تقول) : بدل أو بيان أو حال (اللهم اغفر لنا) أي: إذا كانوا جماعة، أو لنا معشر المسلمين عموما (وله) أي: لمن اغتبته خصوصا، والظاهر أن هذا إذا لم تصل الغيبة إليه، وأما إذا وصلت إليه فلا بد من الاستحلال بأن يخبر صاحبها بما قال فيه ويتحللها منه، فإن تعذر ذلك فليعزم على أنه متى وجده تحلل منه، فإذا حلله سقط عنه ما وجب عليه له من الحق، فإن عجز عن ذلك كله بأن كان صاحب الغيبة ميتا أو غائبا، فليستغفر الله تعالى، والمرجو من فضله وكرمه أن يرضي خصمه من إحسانه، فإنه جواد كريم رؤوف رحيم...

وقال النووي: رأيت في فتاوى الطحاوي أنه يكفي الندم والاستغفار في الغيبة ‌وإن ‌بلغت، ‌فالطريق أن يأتي المغتاب ويستحل منه، فإن تعذر لموته أو لغيبته البعيدة استغفر الله تعالى."

(كتاب الآداب،باب حفظ اللسان والغيبة والشتم،ج:7،ص:3057،ط:دار الفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144408101170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں