میں نے بکرے کی منت مانی ہوئی تھی، تو کیا میں اس بکرے کی قیمت ادا کر سکتا ہوں یا بکرا ذبح کر کے گوشت تقسیم کرنا پڑے گا؟
صورتِ مسئولہ میں بکرے کی قیمت ادا کرنا بھی جائز ہے، بکرا ذبح کر کے گوشت تقسیم کرنا لازم نہیں ہے۔
الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:
"(نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغيره جاز إن ساوى العشرة) كتصدقه بثمنه."
(كتاب الأيمان، ج:3، ص:741، ط:سعيد)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144401101902
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن