بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی مجلس میں قرآن پاک کا نیچے زمین پر گرنے کا حکم


سوال

 اگر قرآن مجلس میں اوپر سے نیچے گرگیا تو کیا  توبہ صرف اس پرواجب ہوگی یا ہر اس شخص پر جس نے بھی اس عمل کو دیکھا ہے؟

جواب

اگر کسی مجلس میں خدانخواستہ مصحف اوپر سے نیچے زمین پر گر گیا تو جس شخص کی کوتاہی سے قرآنِ پاک نیچے زمین پر گرا اسی کو توبہ و استغفار کرنا چاہیے، جن لوگوں نے صرف مصحف کو نیچے گرتے ہوئے دیکھا ہو ان پر توبہ و استغفار کرنا لازم نہیں ہے، البتہ اگر مصحف کسی شخص کے پاس گرے اور اسے اٹھا سکتا ہو، پھر بھی نہ اٹھائے تو یہ شخص بھی قصور وار ہوگا، اسے بھی توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201426

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں