بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی لڑکی سے شادی نہ کرنے پراللہ کی قسم کھانا


سوال

اگر میں کسی ایک لڑکی سے کہوں کہ "اللہ کی قسم میں تم سے شادی نہیں کروں گا "پھر اگر اسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں تو کیا یہ شادی واقع ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مذکورہ  لڑکی(جس سے شادی نہ کرنے کی قسم اٹھائی تھی) سے  نکاح کرنے سے شرعا نکاح ہوجائے گا البتہ  قسم توڑنے کا کفارہ لازم آئے گایعنی یا تو دس مسکینوں کو کھانا کھلائے یا در میانے قسم کا کپڑے دےاور اگر ان کی استطاعت نہیں ہے تو تین  لگاتارروزے رکھنالازم ہوگا۔ 

باری تعالی کا ارشاد ہے کہ:

"لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُواْ أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ."

(سورة المائدة الاية:٨٩)

صحیح مسلم میں ہے:

"عن أبي هريرة؛أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال (‌من ‌حلف ‌على ‌يمين، فرأى غيرها خيرا منها، فليكفر عن يمينه، وليفعل)."

(کتاب الأيمان، باب نذر من حلف يمينا، فرأى غيرها خيرا منها، أن يأتي الذي هو خير، ويكفر عن يمينه، ج:3 ص:1272 ط: دار إحياء التراث العربي)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكفارته) هذه إضافة للشرط لأن السبب عندنا الحنث (‌تحرير ‌رقبة أو إطعام عشرة مساكين) كما مر في الظهار (أو كسوتهم بما) يصلح للأوساط وينتفع به فوق ثلاثة أشهر، و (يستر عامة البدن) فلم يجز السراويل إلا باعتبار قيمة الإطعام ...(‌وإن ‌عجز ‌عنها) كلها...(صام ثلاثة أيام ولاء)."

(كتاب الأيمان، ج:3 ص:725،727 ط: سعید)

البحر الرائق میں ہے:

"(قوله: وكفارته ‌تحرير ‌رقبة، ‌أو ‌إطعام عشرة مساكين كما في الظهار، أو كسوتهم بما يستر عامة البدن) أي وكفارة اليمين بمعنى القسم أو الحلف لما قدمنا أنها مؤنثة، والأصل في ذلك قوله تعالى {فكفارته إطعام عشرة مساكين من أوسط ما تطعمون أهليكم أو كسوتهم أو تحرير رقبة}."

(کتاب الأيمان، ج:4 ص:314 ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101522

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں