بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کو سبحان اللہ کہہ کر مخاطب کرنا


سوال

کھانا کھانے کے وقت مقسم سے تسبیح سے کھانا طلب کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  اگر آپ کی مراد  کھانے کے دوران کھانا تقسیم کرنے والے کو سبحان اللہ کہہ کر  بلانا ہے، تو ایسا کرنا  شرعا درست نہیں،   اور اگر آپ کی مراد اس کے علاوہ کچھ اور ہو  تو وضاحت کے ساتھ سوال لکھ کردوبارہ ارسال فرمائیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وقد كرهوا والله أعلم ونحوه … لإعلام ختم الدرس حين يقرر

(قوله والله أعلم) مفعول كرهوا، وأسكن الميم للوزن أو على حكاية الوقف (قوله ونحوه) بالنصب عطفا على محل " الله أعلم " كأن يقول وصلى الله على محمد (قوله لإعلام ختم الدرس) أما إذا لم يكن إعلاما بانتهائه لا يكره، لأنه ذكر فيه وتفويض بخلاف الأول، فإنه استعمله آلة للإعلام ونحوه إذا ‌قال ‌الداخل: يا الله مثلا ليعلم الجلاس بمجيئه ليهيئوا له محلا، ويوقروه وإذا قال الحارس: لا إله إلا الله ونحوه ليعلم باستيقاظه، فلم يكن المقصود الذكر أما إذا اجتمع القصدان يعتبر الغالب كما اعتبر في نظائره اهـ ط."

(‌‌كتاب الحظر والإباحة، ج:6، ص:431، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں