بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کوبرتھ ڈے (سال گرہ) پارٹی دینا


سوال

کیا برتھ ڈے(سال گرہ)کے نام سے کسی کو پارٹی دے سکتے ہیں؟

جواب

اگر برتھ ڈے(سال گرہ) مروجہ رسومات وبدعات کے ساتھ منائی جائے،یعنی کہ مخصوص لباس پہنا جائے،موم بتیاں لگائی جائیں،کیک کاٹا جائےاورغیروں کی مشابہت اختیار کی جائے،اسی طرح دیگر خلافِ شرع کاموں کا ارتکاب کیا جائے،تو اس طرح سال گرہ منانا جائز نہیں اور نہ ہی کسی کو اس میں دعوت دینا جائزہے۔

اوراگرمروجہ رسومات و بدعات اورغیروں کی مشابہت ،اسی طرح  دیگر خلافِ شرع کاموں سے بچتے ہوئے محض  بچوں کی عمر کی یاد داشت ،  اظہارِ خوشی اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کے لیےاس دن کو یاد رکھا جائے اور چند سالوں بعد اللہ کی رضا کے لیے کھانا وغیرہ بھی کھلایا جائے تو درست ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «من تشبه بقوم فهو منهم» " رواه أحمد، وأبو داود.

(من تشبه بقوم) : أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره، أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار. (فهو منهم) : أي في الإثم والخير. قال الطيبي: هذا عام في الخلق والخلق والشعار، ولما كان الشعار أظهر في التشبه ذكر في هذا الباب."

(کتاب اللباس، الفصل الثاني،ج:8، ص:222، ط:مکتبه حنیفیه)

فتاوی رحیمیہ میں ہے:

"سال گرہ منانے کا جو طریقہ رائج ہے(مثلاً کیک کاٹتے ہیں)یہ ضروری نہیں،بلکہ قابلِ ترک ہے،غیروں کے ساتھ تشبہ لازم آتا ہے،البتہ اظہارِ خوشی اور خدا کا شکر ادا کرنا منع نہیں ہے۔"

(ج:10،ص:226،ط:دار الاشاعت)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144308100402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں