بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کی محبت کو دل سے نکالنے کا وظیفہ


سوال

ایک لڑکی دوسری لڑکی کی محبت میں مبتلا ہے اور وہ اس لڑکی کی محبت کو دل سے نکالنا چاہتی ہے، لیکن وہ نکال نہیں پا رہی، ایسےمضبوط وظیفے کی طرف رہنمائی فرمائیں اور ساتھ میں طریقہ بھی بتائیں کہ وہ کیا کرے  مجھے اس کی کیسے مدد کرنی چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ لڑکی کو  درج ذیل دعائیں یاد کرادیں، وہ ہر نماز کے بعد انہیں پڑھا کرے تو اللہ تعالی بہتری کا معاملہ فرمائیں گے ان شاء اللہ! 

(الف) ’’اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَن یُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُقَرِّبُ إِلٰى حُبِّكَ.‘‘

(ب) ’’اَللّٰهُمَّ أعِنِّيْ عَلىٰ ذِكْرِكَ وَ شُکرِكَ وَ حُسنِ عِبَادَتِكَ.‘‘

روزانہ دو رکعت نفل توبہ اور حاجت کا ارادہ دل میں رکھ کر پڑھے، اور اس کے بعد یہ دعا سات مرتبہ مانگے:

 

"اَللّٰهُمَّ  إِنِّیْ أَسْأَلُكَ الْھُدىٰ وَالتُّقىٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنىٰ". ( مسلم :رقم ۲۷۲۱)

نیز وہ اس لڑکی سے دور رہے، اس سے نہ ملے، نہ اُسے سوچے، خود کو نیک اعمال یا بامقصد جائز کاموں میں اتنا مصروف رکھے کہ اس طرف دھیان ہی نہ رہے۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں