بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کے نام یا ستارے کے حساب سے نگینہ نکال کر بیچنے کا حکم


سوال

میں نگینے (پتھر ) کا کام کرتا ہوں، ہمارے پاس لوگ آتے ہیں کہ ہمارے نام سے پتھر نکال دیں یا ہمارے سٹار سے پتھر نکال دیں، ہمارا یقین ہے ان سب چیزوں سے کچھ نہیں ہوتا، ہم کسی کسی کو منع بھی کردیتے ہیں جو سمجھ لیتے ہیں بات کو۔  لیکن کیا ہم صرف بتانے کی حد تک ان کو بتا سکتے ہیں (گوگل سے دیکھ کر ) اور بیچ سکتے ہیں کیا اپنے پتھر کو؟

جواب

اگر کوئی شخص اپنے نام یا ستارے (سٹار) کے حساب سے نگینے نکال کر دینے کا مطالبہ کرتا ہے تو آپ اس کو سمجھائیں کہ نام اور ستارے کے حساب سے نگینہ پہننے سے زندگی اور حالات پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اور ان چیزوں کے مؤثر ہونے کا عقیدہ رکھنا غلط ہے، لیکن پھر بھی اگر کوئی اپنے نام یا ستارے کے حساب سے ہی نگینہ نکال کر دینے پر اصرار کرے تو آپ خود اس کے غیر مؤثر ہونے کا عقیدہ رکھ کر اور اسے بھی یہی تلقین کر کے اس کا مطلوبہ پتھر/ نگینہ نکال کر بیچ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200461

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں